نئی دہلی: محکمہ موسمیات یعنی انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں آج صبح کم از کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسمی اوسط سے چار درجے کم ہے۔۔آئی ایم ڈی نے کہا کہ دھند کی وجہ سے صبح 5.30 بجے پالم میں مرئیت 350 میٹر تک گر گئی، جس کے سبب پرواز اور ٹرین آپریشن میں خلل پڑا۔ مزید یہ کہ شہر بھر کے کئی اسٹیشنوں پر ہوا کا معیار ‘انتہائی ابترزمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، جہانگیر پوری علاقے میں صبح 9 بجے پی ایم 2.5 کی سطح ‘شدیدزمرے میں 429 ریکارڈ کی گئی اور پی ایم 10 کی سطح 417 تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ صفر اور 50 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کو ‘بہتر، 51 اور 100 کے درمیان ‘اطمینان بخش، 101 اور 200 کے درمیان ‘معتدل، 201 اور 300 کے درمیان ‘خراب، 301 اور 400 کے درمیان ‘انتہائی خراب۔ اور 401 اور 500 کے درمیان کو ‘سنگین سمجھا جاتا ہے۔آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹرمینل 3 پر پی ایم 2.5 کی سطح انتہائی خراب یعنی 320 پر تھی اور پی ایم 10 کی سطح 187 پر تھی، جو ‘معتدلزمرے میں آتی ہے۔
No Comments: