قومی خبریں

خواتین

دہلی میں ہوا کا معیارناقص زمرے میں داخل

اے کیو آئی256 ریکارڈ۔ یہ صورتحال اتوار تک جاری رہنے کی توقع

نئی دہلی :ہوا کی سمت بدلنے اور رفتار میں کمی آنے کے بعد دارالحکومت میں ہوا کا معیارناقص زمرے میں آجاتا ہے۔ جمعرات کو، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس256 پر ریکارڈ کیا گیا، جب کہ چار علاقے 300 سے زیادہ رکارڈ کیا گیا، جو کہ برے زمرے میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی بدھ کے مقابلے میں 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 26 علاقوں میں ہوا ناقص اور چار علاقوں میں درمیانے درجے میں ریکارڈ ہوئی ہے ۔
این سی آر میں گریٹر نوئیڈا میں سب سے زیادہ انڈیکس ریکارڈ کیا گیاجبکہ دہلی کا مجموعی معیارکمتر زمرہ میں رہا۔ کم و بیش یہی صورتحال اتوار تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس عرصے کے دوران ہوا کے انتہائی ناقص زمرے میں پہنچنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق ہوا کی سمت میں تبدیلی کے ساتھ ہی پرپرالی سے اٹھنے والا دھواں آہستہ آہستہ دہلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سےدھند نظر آرہی ہے۔واضح ہوکہ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کا دوسرا مرحلہ دہلی میں نافذ ہے۔
سی پی سی بی کے مطابق دہلی کے چار علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب ریکارڈ کیا گیا۔ ان میں سب سے زیادہ آنند وہار اور شادی پور میں ریکارڈ کیا گیا۔ جس میں آنند وہار میں انڈیکس 311، شادی پور میں 303، نہرو نگر میں 302 اور بوانا میں 301 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 26 علاقوں میں ہوا کا معیار خراب تھا جن میں جہانگیر پوری میں 297، دوارکا سیکٹر-8 میں 224، منڈکا میں 291، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 291، پنجابی باغ میں 273، نریلا میں 265، پتپڑ گنج میں 259 شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *