
نئی دہلی، 27 مارچ(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے جمعہ کوکہا کہ بی جے پی کی انتظامیہ کے تحت دہلی کا پبلک ٹرانسپور ٹ سسٹم شہر کی آبادی کے مقابلہ میں بہت زیادہ دباو ¿ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی سی کے بیڑ ے میں بسوں کی تعداد گھٹ کر صرف 3,213 رہ گئی ہے جو کہ 13 سالوں میں ریکارڈ کی گئی سب سے کم تعداد ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ کہ جب بی جے پی سرکارنے ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفری اسکیم کو جاری رکھا – اصل میں عام آدمی پارٹی نے 2019 میں متعارف کرایا تھا – ریکھا گپتا انتظامیہ، جیسا کہ اس سے پہلے آپ سرکار تھی، دہلی کی سڑکوں پر چل رہی ڈی ٹی سی بسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ نتیجتاً، ڈی ٹی سی اور کلسٹر دونوں بسوں کے یومیہ سواری میں پچھلے پانچ سالوں میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ ریکھا گپتا سرکارکا دہلی کے باشندوں کو ٹرانسپورٹ کا ایک اعلیٰ نظام فراہم کر نے کا عزم اس حقیقت سے مزید کھل کر سامنے آتا ہے کہ 2025-26 میں 9,110 کروڑ کے ڈی ٹی سی بجٹ کے بعد رواں سال (2026-27) کے بجٹ میں 736 کروڑ کی کمی کی گئی ہے، جس سے اسے 8,374 کروڑ تک لایا گیا ہے۔
No Comments: