Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بیوی کی بھویں بنی دیکھ کر شوہر نے ویڈیو کال پر طلاق دے دی

یوپی کے کانپور کا حیران کن معاملہ،سسرال والے بھی شوہرکے ساتھ

کانپور : یوپی کے کانپور سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں قلی بازار کے علاقے میں، ایک شوہر نے اپنی بیوی کو صرف اس لیے تین طلاق دے دی کیونکہ اس نے بیوٹی پارلر میں جانے کے بعد اپنی بھویں بنوائی تھیں۔سیاست نیوز پورٹل کی خبر کے مطابق شوہر نے ہمیشہ کی طرح اسے ویڈیو کال کی تھی لیکن جب اس نے دیکھا کہ خاتون نے اپنی بھویں کرائی ہیں تو وہ غصے میں آگیا۔ اس نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنی بھویں بنوائی ہیں، جس پر بیوی نے کہا، ہاں،میں نے اپنی بھویں بنوائی ہیں۔ یہ سن کر وہ غصے میں آ گیا اور اپنی بیوی کو گالیاں دینے لگااورتین طلاق دے دی۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو بار بار فون کرتی رہی لیکن اس نے اس کی کال کا جواب نہیں دیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سسرال والے بھی اس کے شوہر کا ہی ساتھ دے رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *