قومی خبریں

خواتین

مورتی وسرجن کے دوران اترپردیش کے مہوبہ ضلع میں کشیدگی

پولیس کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے معاملہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں،تین گرفتار،پانچ کی تلاش

مہوبہ: اترپردیش کے مہوبہ ضلع کے سری نگر تھانہ علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب منگل کی شام دیویوجے دشمی کے موقع پر مورتی وسرجن جلوس میں رنگوں کے کھیل کے دوران دو برادریوں میں جھڑپ ہوگئی لیکن پولیس کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے معاملہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔اس سلسلے میںتین افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ مہوبہ اپرنا گپتا نے بتایا کہ سری نگر پولیس اسٹیشن کے مرکزی بازار میں مورتی کو وسرجن کے لیے لے جانے کے دوران دو برادریوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ابتدائی طور پر ی بات سامنے آئی ہے کہ وسرجن کے لیے جانے والے گروپ کی ایک لڑکی نے دوسری برادری سے تعلق رکھنے والے شخص پر رنگ پھینک دیاجس کے بعد مشتعل شخص نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر لڑکی کو مارا پیٹا جس سےوسرجن کے لیے جانے والےدوسرے توجہ مبذول ہوئی اور جھگڑا ہوگیاتاہم، کراسنگ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دوڑ کر گروپوں کو سمجھا کر خاموش کر دیا ۔عینی شاہدین کے بیان کی بنیاد پر، آٹھ افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہےجس میں سے تین کو حراست میں لے لیا گیا ہےجبکہ دیگر پانچ کی تلاش جاری ہے،” سری نگر کے ایس او پروین سنگھ نے کہاکہ اس کے بعد جلوس نے وسرجن کے لیے اپنا مارچ جاری رکھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *