Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سری لنکا کے پارلیمانی وفدکی پارلیمنٹ ہاو ¿س میں لوک سبھا کے اسپیکر سے ملاقات

ہندوستان اور سری لنکا ایک تہذیبی، ثقافتی اور لسانی ورثے میں شریک ہیں: اوم برلا

نئی دہلی، 23 مارچ(میرا وطن نیوز )
سری لنکا کی پارلیمنٹ کے انفراسٹرکچر اور اسٹریٹجک مسائل پر پارلیمانی نگرانی کمیٹی کے چیئرمین ایس ایم مریکارکی قیادت میں سری لنکا ئی پارلیمانی وفد نے پیر کو پارلیمنٹ ہاو ¿س میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔
بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے ایک اہم ستون کے طور پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جمہوری اداروں کو تقویت دینے اور بہترین طریقوں کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے مقننہ کے درمیان منظم مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے بعد وفد نے پارلیمانی کمیٹی برائے ہاو ¿سنگ اور شہری امور سے بات چیت کی۔واضح رہے کہ اپنے دورے کے دوران، وہ 24 مارچ کو ہندوستان-سری لنکا پارلیمانی دوستی گروپ کے ساتھ بھی بات چیت کر نے والے ہیں۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ سری لنکا ہندوستان کا ایک اہم پڑوسی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک ہزاروں سالوں پر محیط تہذیبی، ثقافتی اور لسانی ورثے میں شریک ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *