
نئی دہلی، 16 مارچ(میرا وطن نیوز )
دہلی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور اس کی ’گنگا جمونی تہذیب‘(مشترک ثقافت) کی علامت تاریخی تہوار
’پھول والو ںکی سیر‘ کے حصے کے طور پر پیر کو دہلی سکریٹریٹ میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو روایتی ’شہنائی‘کی گونج کے درمیان ’ انجمن سیر گل فروشاں ‘کے ارا کین نے ذریعہ روایتی طور پر شہنائی وادن کے ساتھ پھولوں کا پنکھا پیش کیا گیا۔’شہنائی‘کی سریلی دھنوں کے درمیان منعقد ہونے والی اس تقریب نے دہلی کے ثقافتی ورثے اور سماجی ہم آہنگی کی روح میں نئی جان ڈال دی۔
اس موقع پر وزیر فن ثقافت،سیاحت اور زبان کپل مشرا اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ’پھول والو کی سیر‘ محض ایک تہوار نہیں ہے بلکہ دہلی کے مشتر کہ ثقافتی ورثے اور ہم آہنگی کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ یہ روایت ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے کہ ہماری متنوع ثقافت کے اندر اتحاد اور بھائی چارے کا جذبہ ہمیشہ سب سے اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکارراجدھانی کی تاریخی روایات اور ثقافتی تقریبات کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اس طرح کے انعقاد نئی نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑتے ہیں اور معاشرے کے اندر باہمی احترام اور ہم آہنگی کے احساس کو تقویت دیتے ہیں۔
کپل مشرا نے ریمارک کیا کہ ’پھول والو کی سیر‘ کا یہ تہوار ہمارے مشترکہ ثقافتی ورثے کو تقویت دینے کا کام کرتا ہے۔ یہ اتسو ایک تاریخی روایت ہے جو معاشرے میں ہم آہنگی، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغا م دیتی ہے۔ یہ دہلی کی بھرپور ثقافت اور روایات کو نئی نسل تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس سال 15 مارچ سے 21 مارچ تک ’پھول والو کی سیر 2026′ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے دوران مختلف ثقافتی، مذہبی اور سماجی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں
No Comments: