Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دوسری آئی سی سی ایوی ایشن اینڈ ٹورازم سمٹ 2026 کا انعقاد

نئی دہلی ،26مارچ (میرا وطن نیوز )
وزیر تعلیم آشیش سود نے جمعرات کو انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے زیر اہتمام دوسری آئی سی سی ایوی ایشن اینڈ ٹورازم سمٹ 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیا حت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو بھی آئی سی سی ٹورازم ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اس ایوی ایشن اور ٹورازم سمٹ کے ذریعہ اہم رہنما، پالیسی ساز، صنعت کے ماہرین، اور سیاحت کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز اس شعبے کی ترقی، نئے مواقع اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور و خوض کر نے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔
اس موقع پرآشیش سود نے کہا کہ دوسری آئی سی سی ایوی ایشن اینڈ ٹورازم سمٹ میں شرکت کرنا ان کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔تقریب میںسول ایوی ا یشن کے ڈائریکٹر جنرل (حکومت ہند) فیض احمد قدوائی، امیتابھ کانت، ڈاکٹر سدھیر مشرا اور سنجے کمار ورماموجود تھے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *