نئی دہلی: سوشل میڈیا پر دارالحکومت دہلی سے متصل اتر پردیش کے نوئیڈا کا ایک ویڈیو ان دنوں وائرل ہو رہا ہے جس میں نوئیڈا کی ایک خاتون ایک مرد کے ساتھ ہاتھا پائی کرتی نظر آ رہی ہے۔دراصل، نوئیڈا کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں لاپتہ کتے کے پوسٹر کو ہٹانے پر ایک مرد اور عورت کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ ویڈیو میں خاتون کو گالی گلوچ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مرد کا کالر پکڑ کر اس کے بال کھینچ رہی ہے۔ ویڈیو میں، خاتون مرد سے پوچھتی ہے، ‘کیا اپارٹمنٹ اونرز ایسوسی ایشن سپریم کورٹ سے بڑی ہو گئی ہے؟
آدمی کی جانب سے اسے پرسکون کرنے کی کوششوں کے باوجودوہ اسے دھکیلتی رہتی ہے، اس کے بال کھینچتی ہے اور بالآخر اسے تھپڑ مارنے کی کوشش کرتی ہے۔ وائرل ہونے والے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے، نوئیڈا پولیس نے ایکس پر کہا، ‘اس واقعہ کے سلسلے میں نوئیڈا سیکٹر-113 پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ لڑائی ایمز گولف ایونیو کے چیئرمین اور اس کے ایک رہائشی کے درمیان ہوئی۔
No Comments: