
نئی دہلی، 18مارچ(میرا وطن نیوز )
دہلی کے پالم علاقے میں ایک پانچ منزلہ عمارت میں خوفناک آگ لگنے سے 9افراد کی دردناک مو ت ہو گئی۔ اس حادثے پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ،ان کے کابینی وزراء،آپ کنوینر اروند کجریوال ،آپ ایم پی سنجے سنگھ ،جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی ،دہلی پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو ، وغیرہ نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بی جے پی کے زیر اقتدار دہلی سرکار کی فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ کام نہ کرنے کی وجہ سے یہ سانحہ مزید سنگین ہو گیا۔ بدھ کے روز پیش آئے اس واقعے میں فائر بریگیڈ کی لاپروائی سامنے آنے پر عام
آ دمی پارٹی نے بی جے پی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ یہ واقعہ نہا یت افسوسناک ہے۔آپ کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے۔ ہمارے ملک میں لوگوں کی جان کی کوئی قدر نہیں رہ گئی ہے۔آپ کے دہلی پردیش صدر سور بھ بھاردواج نے اس حادثے کے لئے ریکھا گپتا سرکار کو ذمے دار ٹھہرایا ہے۔
No Comments: