
نئی دہلی، 4 اپریل(میرا وھن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ – پوری قوم کو متاثر کرنے والا ایک رجحان – دہلی میں سرکارکی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔اب ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے، سلنڈروں کی اس بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے لوگوں کی روزی روٹی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ ریکھا گپتا کی قیادت والی بی جے پی سرکار سلنڈر کی کمی کو دور کرنے اور اس پر قابو پانے میں کافی حد تک غیر موثر ثابت ہوئی ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہخوراک، سپلائیز اور کنزیومر افیئرز کے ایڈیشنل کمشنر نے خود ایل پی جی سلنڈرو ں کی غیر قانونی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کے 27واقعات کا اعتراف کیا ہے۔ بوانہ، ڈابری، سیتا پوری، بیگم پور اور روہنی ایکسٹینشن جیسے علاقوں میں گیس کی بلیک مارکیٹنگ اس بحران کی ایک روشن مثال ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ جب کہ سرکار محض ہدایات جاری کرتی ہے، پولیس بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ا ن سلنڈروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کے بجائے مجرموں کو پکڑنے کے فوراً بعد رہا کر رہی ہے ۔ انہوں کہا کہ دہلی سرکارلوگوں کو راحت دلانے کے بجائے ایل پی جی کی فراہمی اور ایندھن کے متبا د ل آپشنز کی فراہمی کے بارے میں بیان بازی میں مصروف ہے۔
No Comments: