قومی خبریں

خواتین

پشو پتی پارس نے لالو کو دی چوڑا-دہی کی دعوت

بہارمیں مکر سنکرانتی کے موقع پر سیاسی سرگرمیاں تیز

مکر سنکرانتی کے ساتھ ہی بہار میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تہوار کے موقع پر پٹنہ میں کئی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے چوڑا-دہی بھوج کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت بھی کی۔ اس دوران سیاسی ماحول کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم رہا۔ حالانکہ رہنماؤں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ یہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد صرف تہوار کے موقع پر اہتمام کیے جانے والے بھوج میں شرکت کرنا ہے جو کئی برسوں سے چلا آ رہا ہے۔

اس سلسلے میں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (آر ایل جے پی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس بھی بدھ کو پٹنہ کے کوٹلیہ نگر میں دہی-چوڑا بھوج کا اہتمام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس دعوت میں شرکت کے لیے آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کو دعوت دی ہے۔ پشو پتی پارس نے منگل کو رات 9 بجے ان کی رہائش پر جا کر لالو پرساد، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو سے ملاقات کی اور بھوج میں آنے کے لیے مدعو کیا۔ آر ایل جے پی کے قومی ترجمان شرون کمار اگروال نے اس سلسلے میں جانکاری فراہم کی

اطلاع کے مطابق آر ایل جے پی سربراہ پشوپتی پارس اپنے بیٹے اور بھتیجے پرنس کے ساتھ لالو پرساد سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی رہائش پر پہنچے۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر ہوئی اس ملاقات کا اہم مقصد لالو کو پارس کی طرف سے منعقد دہی-چوڑا بھوج کے لیے مدعو کرنا تھا۔ حالانکہ کچھ لوگوں کے ذریعہ اس کے سیاسی معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔واضح ہو کہ مکر سنکرانتی 14 جنوری کو تھی لیکن کچھ لوگ اسے 15 جنوری کو بھی منا رہے ہیں۔ اس لیے پارس نے 15 جنوری کو اس بھوج کا اہتمام کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *