Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پالم آگ زنی معاملہ: دہلی کانگریس کا ایل جی کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ

دل دہلا دینے والے دردناک حادثے میں 9لوگوں کی چلی گئی ہے جان

نئی دہلی، 19 مارچ(میرا وطن نیوز )
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی 18 مارچ کو پالم میں پیش آنے والے المناک واقعہ سے دنگ رہ گیا ہے، جس میں پالم میں ایک 5 منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 9 افراد اپنی جان سے ہا تھ دھو بیٹھے۔ ریاستی صدر نے ایل جی کو خط لکھ کر اس آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ا یک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
ریاستی صدر نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 2016 سے 2025 تک 4,652 افراد راجدھانی میں آگ سے جلنے کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ مزید برآں، حقیقت یہ ہے کہ 2026 کے صرف پہلے ڈھائی مہینوں میں آتشزدگی کے واقعات میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، یہ انتہائی تشو یشناک ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی سرکار کی نااہل انتظامیہ کے تحت، دہلی مو ¿ثر طریقے سے ’حادثات کی راجدھانی‘بن گئی ہے۔ یہ صورتحال آگ لگنے، کھلے نالوں میں گرنے، عمارتوں کے گر نے اور گڑھوں میں گرنے کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعدد سے پیدا ہونے والی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نتیجہ ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *