
نئی دہلی،23مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران عام آدمی پارٹی کے اراکین بشمول اپوزیشن لیڈر آتشی نے باہر احتجاج کیا۔ پارٹی رہنماو ¿ں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے اور جمہور ی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن ایوان سے غیر حاضر رہی۔ اس کے جوا ب میں اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا اور کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا نے ایک بار پھر دہلی کی عام آدمی پارٹی پر سخت حملہ کیا ہے۔
اپوزیشن ارکان اور قائد حزب اختلاف کے ذریعہ ایوان کے باہر کئے جانے والے احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ ایوان کا بائیکاٹ کرنا اور اس کی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کرنا ایوان کے وقار اور پارلیمانی نظام کے بالکل خلاف ہے۔ جمہوری نظام میں، ایوان بحث اور مکالمے کے لیے نامزد فورم ہے۔ اس لیے اپوزیشن کا بجٹ اجلاس سے دوری کا فیصلہ انتہائی افسوسنا ک ہے۔ خاص طور پر اس موڑ پر- جب دہلی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے- اپوزیشن کی شرکت اور موجودگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ باہر احتجاج کرنے کے لیے بحث کو ترک کرنا قائم پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی ہے۔
No Comments: