Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حیدر پور ری ڈیولپمنٹ ایریا میں 93 صنعتی اکائیوں کو بند کرنے کے نوٹس جاری

نئی دہلی، 18 مارچ(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتاکی قیادت میں منگل کودہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی ) نے حیدر پور ری ڈیو لپمنٹ ایریا میں واقع 93 صنعتی یونٹوں کو بند کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ یہ کارروائی ان معائنے اور تحقیقات کے بعد کی گئی ہے جس سے معلوم ہوا کہ یہ یونٹ مطلوبہ اجازتوں کے بغیر کام کر رہے تھے ۔ یہ اقدام آلودگی پر قابو پانے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے سرکار کے مضبوط عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
کابینہ وزیرمنجندر سنگھ سرسا نے کہا، ’ہماری ٹیمیں مسلسل غیر قانونی اور غیر مجاز صنعتی اکائیوں کی نشاندہی کر رہی ہیں، ایسے تمام معاملات میں فوری کارروائی کی جائے گی۔یہ اقدامات آلودگی کے ہاٹ سپاٹ کو ختم کرنے اور ایک صاف ستھرا شہری ماحول بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں، جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایسے واقعات کی فوری اطلاع دیں، کیونکہ عوامی تعاون نفاذ کو مزید موثر بناتا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *