قومی خبریں

خواتین

موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

راجیش شکلا اور جگدیش دیوڑا نائب وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اسپیکر ہوں گے

بھوپال: مدھیہ پردیش میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ موہن یادو کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ موہن یادو کو آج لیجسلیچرکی پارٹی میٹنگ میں پارٹی لیڈر منتخب کیا گیا۔حسب توقع شیو راج سنگھ چوہان کو اس باروزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا ۔لیکن یہ بعید از قیاس نہیں ہے اب انہیں لوک سبھا کاٹکٹ دیکر قومی سیاست میں موقع دیا جائے ۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے موہن یادو کے نام کی تجویز پیش کی اور ان کی موجودہ اراکین اسمبلی نے حمایت کرتے ہوئے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا۔ اس سے ظاہر ہے کہ بی جے پی اعلیٰ قیادت نے موہن یادو کو شیوراج سنگھ چوہان کی جگہ وزیر اعلیٰ بنانے کو مناسب سمجھا۔بہرحال، وزیر اعلیٰ کے علاوہ ریاست میں دو نائب وزرائے اعلیٰ بھی ہوں گے۔ راجیش شکلا اور جگدیش دیوڑا نائب وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو اسپیکر کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ موہن یادو آر ایس ایس سے قریب ہیں اور ان کا تعلق مالوہ سے ہے۔ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں وہ اجین جنوب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نامزد کیے جانے کے بعد میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے موہن یادو نے مرکزی قیادت اور ریاستی قیادت کا شکریہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور تعاون سے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *