
نئی دہلی،30مارچ (میرا وطن نیوز )
ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما پیر کو جیسے ہی ایوان میں پہنچیں، تبھی کمیٹی کے رکن اور آ پ کے کونسلر پروین کمار اپنی سیٹ سے اٹھے اور میٹنگ کے منٹس دستیاب کرانے کا مطا لبہ کرنے لگے ۔ ستیہ شرما نے کہا کہ آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں منٹس بعد میں فراہم کرا دیے جائیں گے۔ تاہم وہ اپنے مطالبے پر ڈٹے رہے۔ اس کے بعد حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ کمیٹی کے چیئرپرسن نے بار بار سبھی کو پرسکون ہونے کی تلقین کی لیکن اراکین نے ماننے سے انکار کر دیا۔ حکمراں فریق نے الزام لگایا کہ اپوزیشن ارکان صرف یہ نہیں چاہتے کہ ایوان کام کرے۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروین کمار نے چیئرپرسن ستیہ شرما کا سامنا کرتے ہوئے کہا، ’آپ نے کسی کو اطلاع دیے بغیر 650 کروڑ روپے کے ٹینڈر کو منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاملے پر حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔آپ کونسلرز اور کمیٹی کے ارکان – پروین کمار، رافعہ ماہر، رامندر کور، عمیل ملک، اور موہنی جینوال – چیئرپرسن ستیہ شرما میٹنگ منٹس فراہم کرنے کے اپنے مطالبے پر قائم رہے۔
No Comments: