
نئی دہلی/جموں کشمیر، 10مارچ(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے کئی مہینوں سے جیل میں بند پار ٹی کے رکن اسمبلی مہراج ملک کے اہل خانہ اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے سبھی کو مودی سرکارکی آمریت کے سامنے مضبوطی سے ڈٹے رہنے کا حوصلہ دیا۔ وہ ویشنو دیوی کے درشن کے بعد منگل کی صبح جموں و کشمیر پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی سیاست میں کٹر ایماندار رہنما ¶ں کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجنا ایک معمول بنا دیا ہے۔ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ اسکول اور اسپتال مانگنے والے مہراج ملک سے سرکار اس قدر خوفزدہ ہو گئی کہ ان کے خلاف این ایس اے لگا دیا گیا۔ عوام کے منتخب ایک مقبول رکن اسمبلی پر این ایس اے لگا دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ آواز دبانے کی سیاست جمہوریت کو کس قدر کمزور کرتی ہے۔
اس موقع پرمنیش سسودیا نے کہا کہ آج میں ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دینے کے بعد جمو ں و کشمیر آیا ہوں۔ جموں میں ہمارے دوست، بھائی اور ہماری پارٹی کے رکنِ اسمبلی مہراج ملک کا گھر اور خاندان ہے۔ میں یہاں سبھی لوگوں سے ملاقات کرنے آیا تھا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ نریندر مودی سرکا ر کی حقیقت اب سب کے سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونم وانگچک، مہراج ملک، اروند کجریو ا ل، ستیندر جین، سنجے سنگھ اور میرے ساتھ ملک میں اور بھی کئی ایسے نام ہیں جنہیں آواز اٹھانے پر جیل میں ڈال دیا گیا۔ آج ملک میں یہ صورتحال بن گئی ہے کہ جب بھی کوئی آواز اٹھتی ہے تو یہ سرکار اسے صرف جیل میں ڈالنا ہی جانتی ہے۔
No Comments: