Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک میں ایل پی جی کا بحران بڑھا ،مودی جی کی خاموشی کی سزا بھگت رہی ہے عوام؟

پی ایم مودی اپنی کسی مجبوری کے تحت ٹرمپ کے سامنے سرنگوں ہیں :اروند کجریوال

نئی دہلی، 10مارچ(میرا وطن نیوز )
مغربی ایشیا میں جاری جنگ کا اثر اب بھارت میں گیس اور تیل کی سپلائی پر پڑنے لگا ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر 60روپے مہنگا ہونے کے بعد اب کمرشیل گیس کی فراہمی بند کرنے کے مرکزی سرکار کے فیصلے نے ملک کے لوگوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔ گہراتے ایل پی جی گیس بحران کو لے کر عام آدمی پارٹی کے رہنما ¶ں نے مودی سرکار پر حملہ کیا ہے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ کیا ملک کی عوام مودی جی کی خاموشی کی سزا بھگت رہی ہے؟ سرکار اب صرف گھریلو صارفین، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو ہی ایل پی جی گیس فراہم کرے گی۔ آنے والے دنوں میں گیس اور تیل کی صورتحال مزید خراب ہونے کے امکانات ہیں۔
اروند کجریوال نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو چھوڑ کر باقی تمام کمرشیل اداروں کو ایل پی جی گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ اب صرف گھریلو استعمال کے لیے گیس دی جائے گی۔ آ نے والے دنوں میں گیس اور تیل کی صورتحال مزید خراب ہونے کے آثار ہیں۔ مودی جی اپنی کسی مجبوری کے باعث ٹرمپ کے سامنے سرنگوں ہیں۔ کیا آج ملک اسی کی سزا بھگت رہا ہے؟
ادھر آپ کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے بھی ایکس پر مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ چار دن پہلے تک سرکاری ذرائع یہ کہہ رہے تھے کہ ملک میں ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آج سرکارضروری اشیاءایکٹ نافذ کر کے گیس کو کنٹرول کر رہی ہے۔ریفائنریو ں کو گیس ڈائیورٹ کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں اور گھریلو سلنڈر کی بکنگ بھی 25دن بعد کر دی گئی ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا ذرائع جھوٹ بول رہے تھے یا سرکار؟ مغربی ایشیا کی جنگ اب بھارت کی رسوئی اور روزگار تک پہنچ چکی ہے۔ آج ڈھابے، ہوٹل، چھوٹے ریسٹورنٹ اور لاکھوں چھو ٹے کاروبار کمرشیل گیس کی کمی سے جوجھ رہے ہیں۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا ٹرمپ کے سامنے مودی جی کے جھکنے کی قیمت آج بھارت کی عوام چکا رہی ہے؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *