مختار انصاری کی موت کی جانچ کی سرگرمیاں تیز
اے سی جے ایم جوڈیشل انویسٹی گیشن آفیسر اور اے ڈی ایم باندہ جیل پہنچے
باندہ: باندہ جیل میں بند رہے مختار انصاری کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کی جانچ اب تیز ہو گئی ہے۔ مختار انصاری کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اے سی جے ایم جوڈیشل انویسٹی گیشن آفیسر گریما سنگھ اور اے ڈی ایم راجیش کمار بدھ کو باندہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے جیل کے عملے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیانات ریکارڈ کئے۔
واضح ہو کہ 28 مارچ کو باندہ جیل میں بند مختار انصاری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ اہل خانہ نے جیل انتظامیہ پر سلو پوائزن دینے کا سنگین الزام لگایا تھا۔ معاملے کی مجسٹریل اور جوڈیشل انکوائری کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ دونوں ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہیں۔ تفتیشی افسر راجیش کمار نے کہا کہ مختار انصاری کی موت کے معاملے میں جو بھی اپنا تحریری یا زبانی بیان دینا چاہتا ہے، اسے 15 اپریل تک کا وقت دیا گیا ہے۔
No Comments: