
نئی دہلی ،11مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے مختلف زون میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر پنکج نریش اگر وال نے جھلمل وارڈ ،سینٹرل زون ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر ستیندر سنگھ درساوت اورنریلا زون میں ایڈیشنل کمشنر سنجیو کمار متتل کی قیادت میں جائزہ لیا گیا ۔
دہلی میونسپل کارپوریشن کے سینٹرل زون کی بدھ کو خصوصی صفائی مہم کے حصہ کے طور پر سرائے کالے خا ن اور آس پاس کے علاقوں کا مکمل معائنہ کیا۔ایم سی ڈی ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر ستیندر سنگھ درساوت کی رہنما ئی میں ڈپٹی کمشنر شاشوت سوربھ اور تمام متعلقہ زون کے سربراہوں نے عوامی مقامات کی صفائی کا جائز ہ لینے کے لیے زمینی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ٹیم نے بانسیرہ پار ک، سرائے کالے خان بس ٹرمینل اور گردونواح میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔
افسروں کو علاقے میں تجاوزات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ ا یجنسیوں کے ساتھ مل کر تعمیراتی اور انہدام (سی اینڈ ڈی) فضلے کو مربوط طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں۔ افسران کو دھول پر قابو پانے کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ایم سی ڈی صفائی مہم کے ذریعے دہلی کو صاف ستھرا بنانے کے لیے شہریوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
No Comments: