Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مجھ پر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔کیجریوال

وزیر اعلیٰ نے کہا :اگر منیش سسودیا اسکولوں پر اور ستیندر جین اسپتالوں میں کام نہیں کر رہے ہوتے تو انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا ہے کہ ان پر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر آپ بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو تمام خون معاف ہیں، لیکن ہم نے کیا غلط کیا ہے؟ کیجریوال نے یہ بیان کراڑی میں دو اسکولوں کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر دیا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا، ’’ان دنوں یہ لوگ ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، آپ ہر روز اخبار میں پڑھتے ہوں گے، انہوں نے منیش سسودیا کو جیل میں ڈال دیا ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے بدعنوانی کی ہے۔ وہ صبح چھ بجے اسکولوں کے چکر لگاتے تھے۔ کیاکوئی بدعنوان اسکولوں کے چکر لگاتا ہے؟ کرپٹ آدمی رات کو شراب پیتا ہے، اور غلط کام کرتا ہے۔ آج یہ سب ہمارے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
کیجریوال نے الزام لگایا کہ سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر منیش سسودیا اور ستیندر جین پر فرضی مقدمات میں جیل جانے کا الزام لگایا۔ سی ایم نے کہا، ’’تمام ایجنسیاں کیجریوال کے پیچھے لگا دی گئی ہیں۔ منیش سسودیا کا قصور ہے کہ وہ اچھے اسکول بنا رہے تھے! ستیندر جین کا قصور ہے کہ وہ اچھے اسپتال اور محلہ کلینک بنا رہے تھے! آج اگر منیش سسودیا اسکولوں پر اور ستیندر جین اسپتالوں میں کام نہیں کر رہے ہوتے تو انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا!‘‘
اروند کیجریوال نے کہا، ’’انہوں نے ساری سازشیں کیں لیکن ہمیں جھکا نہیں پائے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم اسکول اور اسپتال بنانا چھوڑ دیں گے، تو ایسا نہیں ہے۔ اسکول اور اسپتال بنیں گے، چاہے آپ کیجریوال کو جیل میں قید کر دیں۔ وہ آج ہمارا کوئی نقصان کیوں نہیں کر پا رہے؟ کیونکہ ہمارے پاس ان غریب بچوں کے کروڑوں والدین کی دعائیں ہیں، جنہوں نے سکولوں میں تعلیم حاصل کی اور جس کے پاس غریبوں کا آشیرواد ہوتا ہے خدا اس پر کرم کرتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *