قومی خبریں

خواتین

اترپردیش کے سدھارتھ نگر کے ڈومریا گنج تحصیل میں انسانیت سوزعمل

کچھ لڑکوں نے دو نابالغ بچوں کی شرمگاہ میں مرچیں ڈالنے کے بعد سرنج میں پیٹرول بھر کر انجکشن لگادیا

سدھارتھ نگر: ریاست اترپردیش کے سدھارتھ نگر کے ڈومریا گنج تحصیل علاقے کے کونکاٹی چوراہا علاقے میں انسانیت سوز عمل کو انجام دیا گیا ہے۔ جہاں کچھ لڑکوں نے دو نابالغ بچوں کو پولٹری فارم سے مرغ اور پیسے چرانے کے الزام میں پکڑ لیا۔ دونوں کی شرمگاہ میں ہری مرچیں ڈال دیں۔ اس کے بعد سرنج میں پیٹرول بھر کر انجکشن لگایا گیا۔
اس سے بھی وہ مطمئن نہ ہوئے تو انہوں نے دونوں بچوں کو بوتل میں بھرا ہوا پیشاب پلایا۔ دونوں درد سے کراہتے اور روتے رہے لیکن بدمعاش باز نہ آئے۔ اس کے بعد اسے یرغمال بنا کر مارا پیٹا گیا۔ درندگی کا یہ واقعہ جمعہ 4 اگست کا ہے۔ اس کی ویڈیو ہفتہ کو منظر عام پر آئی۔اس بابت دینگ بھاسکر نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے جس میں بچے کی ماں نے کہا “میرا بیٹا بہت چھوٹا ہے، اس کے ساتھ بہت برا ہوا پھر بھی اس نے خوف کی وجہ سے ہمیں نہیں بتایا۔ ہم صرف اتنا جانتے تھے کہ اسے چوری کرنے پر مارا پیٹا گیا تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پھر بھی وہ خوف کی وجہ سے بول نہیں پا رہا تھا۔ ایک دم چونک اٹھتا ہے۔ جب یہ سب میرے بیٹے کے ساتھ ہو رہا تھا تو میں کھیت میں کام کر رہا تھا۔ ان لوگوں نے بیٹے کی چوری کا بتایا تو اپنے ہی بچے کو ڈانٹا۔ لیکن اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا جو انہوں نے کیا تھا۔ اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔
پیٹرول کا انجکشن لگانے کے بعد دونوں بچوں کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اس کے بعد اے ایس پی موقع پر پہنچے اور دونوں بچوں کو علاج کے لیے بھیج دیا۔ اب دونوں بچوں کو اعلیٰ مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ یہاں ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ دونوں کی صحت اب مستحکم ہے۔ جب روزنامہ بھاسکر کی ٹیم نے ان دونوں سے بات کرنا چاہی تو وہ کچھ کہنے کو تیار نہیں تھے۔ ان کی آنکھوں میں ملزمان کا خوف اب بھی موجود ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *