
نئی دہلی ،آگرہ/لکھن ¶، 4 اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، اتر پردیش کے انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی قیادت میں 3 اپریل سے 9اپریل تک آگرہ سے متھرا تک نکالی جا رہی روزگار دو، سماجی انصاف دو پد یاترا کے دوسر ے دن ہفتہ کو آگرہ کی عوام کی تاریخی اور بے مثال حمایت دیکھنے کو ملی۔ شہر سے لے کر گا ¶ں تک سڑکو ں پر امڈتے عوامی سیلاب نے اس پد یاترا کو اپنی آواز بنا لیا اور جگہ جگہ کارکنوں اور شہریوں نے پھول ما لا ¶ں کے ساتھ سنجے سنگھ کا شاندار استقبال کیا۔ اس سے واضح پیغام گیا کہ یہ پد یاترا اب بے روزگا ری ، سماجی ناانصافی اور آئینی حقوق کی لڑائی میں عام آدمی پارٹی کی مضبوط آواز بن چکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دوسرے دن پد یاترا اگراوَن واٹر ورکس چوراہے سے شروع ہو کر آر سی ایس فارم ہا ¶ س، کھندولی ہاتھر س روڈ ہوتے ہوئے سورج فارم ہا ¶س تک پہنچی، جہاں رات کا قیام کیا گیا۔ پورے راستے روزگار دو، سماجی انصاف دو کے نعرے گونجتے رہے اور ہر پڑا ¶ پر عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ پد یاترا 9اپریل کو بھگوان کرشن کی نگری متھرا میں اختتام پذیر ہوگی۔
پد یاترا کے دوران روزگار کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں بڑھتی بے روزگاری پر انہوں نے یوگی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بے روز گا ری اب پالیسی کی ناکامی اور منظم سازش کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں عہدے خالی ہو نے کے باوجود بھرتیاں برسوں سے زیر التوا ہیں۔ پولیس بھرتی، دروغہ تقرری اور 69000اساتذہ بھرتی جیسے معاملات میں تاخیر اور تنازعات نے نوجوانوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ وہیں لیکھپال، جونیئر اسسٹنٹ سمیت کئی امتحانات پیپر لیک کی وجہ سے منسوخ ہوئے، جس سے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہوا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جب نوجوان روزگار کا مطالبہ کرتے ہیں تو ان کی آواز دبائی جاتی ہے اور ان پر طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے ان کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ پد یاترا بے روزگار نوجوانوں کے حق اور انصاف کی لڑائی کی علامت بنے گی۔
No Comments: