قومی خبریں

خواتین

تلنگانہ میں خواتین کے لیے مفت بس سروس شروع

متوسط گھرانوں کی لڑکیوں کو پیسے کی فکر کیے بغیر سفر کرنے میں مدد ملے گی

حیدرآباد: تلنگانہ میں اپنی انتخابی ضمانت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریاست کی نئی کانگریس حکومت نے خواتین کے لیے مفت بس سروس شروع کی ہے۔ تاہم، ریاست کی اقتصادی حالت کو دیکھتے ہوئے، نئی حکومت کے لیے اپنے تمام پری پول وعدوں کو پورا کرنا ایک بڑا مالی چیلنج ہوگا۔ کالج کی طالبہ سارہ اور اس کی سہیلیاں اس بات پر خوش ہیں کہ ریاست میں خواتین کے لیے اب بس کا سفر مفت ہے۔سارہ نے کہا، “یہ نہ صرف نوجوان طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے بلکہ بڑی عمر کی خواتین کے لیے بھی بہت دلچسپ اور مفید ہے۔” کالج کی طالبہ پوجا یادو نے کہا، “اس سے متوسط گھرانوں کی نوجوان لڑکیوں کو پیسے کی فکر کیے بغیر سفر کرنے میں مدد ملے گی، چاہے وہ کالج جانا ہو یا نوکری تلاش کرناہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *