
نئی دہلی، 18 مارچ(میرا وطن نیوز)
دہلی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ایس ڈی ایم اے) کی ایک میٹنگ بدھ کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو نے کی جس میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتاموجود تھیں۔ میٹنگ کے دوران قومی راجدھانی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ نے دہلی اربن فلڈ مٹیگیشن پلان کو اصولی منظوری دی، جس کے لیے تقریباً 21ہزارکروڑ کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پانی نکاسی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا، بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی، اضافی طوفانی پانی کے چینلز تعمیر کیے جائیں گے، اور حقیقی وقت میں سیلا ب کی نگرانی کا نظام تیار کیا جائے گا۔ اس کا مقصد مون سون کے موسم میں شہری سیلاب کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرنا ہے۔ آنے والے مانسون کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس منصوبہ کو بروقت نافذ کرنے پر خصوصی زور دیا۔
ایل جی نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان اسکیموں پر عمل آوری میں تیزی لائیں اور ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کو آفات کے خلاف مزید لچکدار اور محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
No Comments: