
نئی دہلی، 16 مارچ(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادوکی رہنمائی میں رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کے لئے ا فطا رکا اہتمام کیا گیا۔ مغرب کی اذان کے بعدعقیدت مندوں نے روزہ کھول کر دعاکی اوراللہ کا شکر اد ا کیا۔ اس موقع پرعمران پرتاپ گڑھی،دانش ابرار، راجندر پال گوتم، منیش چترتھ، ہارون یوسف، منگت رام سنگھل ،ڈاکٹر نریندر ناتھ، انل بھاردواج،کنور کرن سنگھ، جتن شرما، وجے لوچو،عبدالواحد قریشی، محمد عثما ن، شبلی منظو ر، الطاف حسین،مدت اگروال،جتیندر کوچر،ایڈوکیٹ سنیل کمار، حاجی ظریف ، سمیر منصو ر ی، پی کے مشرا،جگجیون شرما، لکشمن راوت، پشپا سنگھ اور راجیو ورمابطور خاص موجود تھے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ تزکیہ نفس، صبر، عبادت اور ضرورت مندوں کے تئیں ہمدردی کی علامت ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران، مسلمان بھائی روحانی ترقی کو فروغ دینے اور خدا کے قریب ہونے کے لیے عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، جبکہ ضرورت مند وں کے لیے خیرات بھی کرتے ہیں۔ روزہ صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ بلکہ، یہ انسان کو اپنی خواہشات، بول چال اور طرز عمل پر قابو رکھنا سکھاتا ہے۔
ریاستی صدر نے کہاکہ رمضان کا مہینہ صدقہ اور ضرورت مندوں کی مدد کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ رحمتوں اور برکتوں کے ان ایام میں روزہ رکھنے والے انتہائی عقیدت کے ساتھ اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ فی الحال، رمضا ن کے آخری عشرہ (جسے ’عشرہ نجات‘ ) کی عبادت کا دورجاری ہے
No Comments: