Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادونے نو منتخب ایل جی کو لکھاخط

راجدھانی کو درپیش کئی سنگین مسائل پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ

نئی دہلی، 11 مارچ(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی کے نو مقرر کردہ ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کو ایک خط لکھ کر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی راجدھانی کے ایل جی کی اہم ذمہ داری پر مبارکباد دی ہے، اس ا مید کا اظہار کیا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی کی جانب سے دہلی میں فعال کردار ادا کریں گے۔
ایل جی کے نام اپنے خط میںدیویندر یادو نے دہلی میں بگڑتی ہوئی شہری سہولیات، بنیادی ڈھا نچے ، انتظا می خرابیوں اور امن و امان کی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرائی اور ایل جی سے درخوا ست کی کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کریں کہ خدمات ہر شہری تک پہنچیں۔ خط میں بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارپر بھی تنقید کی گئی ہے کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے سال میں اپنے کسی بھی انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی، خالی بیانات دینے اور انتظامی نظام کو بہتر بنانے میں ناکام رہی۔
ریاستی صدر نے خط میں لکھا ہے کہ دہلی کانگریس نے پچھلی عام آدمی پارٹی سرکاراور موجودہ بی جے پی سرکارکی توجہ بار بار درج ذیل مسائل کی طرف مبذول کرائی ہے، جن کے فوری حل اور دہلی کے نو تعینا ت ایل جی کے ذریعہ ضروری کارروائی کی ضرورت ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *