دہلی اسمبلی اسپیکروجیندر گپتا نے نئے ایل جی کو مبارکباد دی
راجدھانی ان کے سفارتی تجربے سے فائدہ اٹھائے گی

نئی دہلی، 11 مارچ(میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے ترنجیت سنگھ سندھو کو ایل جی کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وسیع سفارتی تجربہ اور عوامی خدمت کے تئیں غیر متزلزل وابستگی بلاشبہ قومی راجدھانی کی حکمرانی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اسمبلی کے اسپیکر نے اس اہم ذمہ داری میں سندھو کی کامیابی کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مدت کار شہر کے لوگوں کی خدمت کے لیے وقف، ممتاز اور نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ اسمبلی کے اسپیکر نے آج لوک نواس میں منعقدہ سرکاری حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور ایل جی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
No Comments: