
نئی دہلی، 30 مارچ(میرا وطن نیوز )
آج 30مارچ کو1919 کے تاریخی رولٹ ستیہ گرہ کی برسی کے موقع پر، دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے صد رجمہوریہ دروپدی مرموسے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے پرانی دہلی کے چاندنی چوک میں اسی دن پیش آنے والے تاریخی واقعہ سے معزز صدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کو کافی ٹیبل بک ’شتابدی یاترا-ویر وٹھل بھائی پٹیل‘ (صدیوں کا سفر— بہادر وٹھل بھائی پٹیل) بھی پیش کی، جسے دہلی اسمبلی سکریٹریٹ نے شائع کیا۔ اس بشکریہ ملاقات کے دوران صدر نے کہا کہ ’یاد کے چراغ کو جلائے رکھو، یہ ہمارے شہداءکی شہاد ت کی نمائندگی کرتا ہے، او ر اس کی روشنی کو کبھی ماند نہیں ہونے دینا چاہیے۔ یہ شعلہ ہمیشہ جلنا چاہیے تاکہ موجودہ نسل ہمیشہ یاد رکھ سکے۔
No Comments: