Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی نے ’ودھان ساتھی’ AI چیٹ بوٹ کا آغاز کیا

آئندہ اسمبلی بجٹ سیشن سے لاگو کیا جائے گا:وجیندر گپتا

نئی دہلی، 19 مارچ(میرا وطن نیوز)
اپنی کارروائیوں کو مزید موثر، درست اور جدید بنانے کے لیے جمعرات کوایک اہم پہل کرتے ہوئے دہلی اسمبلی نے ’ودھان ساتھی‘کے نام سے ایک AI سے چلنے والا چیٹ بوٹ شروع کیا۔ اسپیکر وجیندر گپتا نے اسمبلی احاطے میں منعقد پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو آئندہ بجٹ اجلاس سے لاگو کیا جائے گا۔
اس موقع پر وجیندر گپتا نے کہاکہ ایم ایل اے کو اکثر پیچیدہ قانون سازی اور پالیسی معاملات پر محدود وقت کے اندر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایم ایل اے کو بلوں، ایکٹ، کمیٹی کی رپورٹوں اور پالیسی کے مسائل کا ڈیٹا پر مبنی تجزیہ فراہم کرے گا۔ ممبر ان اپنے تجزیہ اور سیاق و سباق کو فوری طور پر حاصل کرنے کے لیے بلوں یا رپورٹس کے اسکرین شاٹس اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس سے وہ زیادہ باخبر اور موثر انداز میں بحث میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اسپیکر نے کہا کہ ودھان ساتھی‘کے استعمال میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک منفرد کیو آر کوڈ ہر ممبر کے ڈیسک پر ایک ڈیجیٹل لنک کے ساتھ دستیاب کرایا جائے گا۔ یہ کسی بھی اضافی ڈاو ¿ن لوڈ یا پیچیدہ طریقہ کار کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ یہ سہولت قانون ساز اسمبلی کے 70 اراکین کو خصوصی طور پر اور محفو ظ طریقے سے دستیاب کرائی جائے گی۔یہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے اور آواز سے چلنے والی خصوصیات سے بھی لیس ہے، جس سے اسمبلی کی کارروائی کے دوران بھی آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *