
جھوٹے مقدمے میں کجریوال سرکار کو بدنام کیا گیا
نئی دہلی، 9مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پارلیمنٹ سے دہلی اسمبلی کا انتخاب منسوخ کر کے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مبینہ آبکاری گھوٹالہ معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت تمام ملزمان کو عدالت کی جانب سے الزامات سے بری کیے جانے کے بعد پیر کو سنجے سنگھ نے پارلیمنٹ میں وقفہ صفر کے لیے نوٹس دیا ہے۔
اجلاس کے دوران سنجے سنگھ اپنے نو ٹس کہا ہے کہ دہلی کا انتخاب منسوخ کیا جائے کیونکہ جمہوری طریقے سے منتخب سرکار کو جھوٹے مقدمات لگا کر بدنام کیا گیا۔ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے متعدد رہنما ¶ں کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا اور ایک سازش کے تحت دہلی کا انتخاب ہرایا گیا۔
سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کو صفر وقفہ کے تحت دیے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ وہ ایوان کی توجہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال اور ان کے ذریعے زیرِ تفتیش معاملات میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صورتحال ہماری جمہوری اداروں کی غیر جانبداری اور اعتبار پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔
No Comments: