
نئی دہلی ،23مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے وا لے سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ مودی نے 8,931 دن دفتر میں مکمل کر کے یہ تاریخی سنگ میل حا صل کیا ۔ پہلے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر اور بعد میں وزیر اعظم کے طور پر۔ اتوار کووزیر اعظم مو د ی نے ہندوستان میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے سربراہ ہونے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جس نے سکم کے سابق وزیر اعلیٰ پون کمار چاملنگ کے 8,930 دنوں کے پچھلے ریکار ڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنا سیاسی سفر شروع کر نے والے مودی اب اپنی عوامی زندگی میں عوامی خدمت کے 8,931 دن مکمل کر چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مبارکباد پیش کررتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعظم نے ایک سنت کی طرح قوم کی خدمت کی، ملک کی ترقی اور خدمت کے لیے وقف زندگی گزاری۔
No Comments: