قومی خبریں

خواتین

بارہ بنکی میں دیوار منہدم ہونے سے سگے بھائی ۔بہن کی موت

بارش کی وجہ سے گھر کی کچی دیوار بھربھرا کر منہدم ہوگئی اور بھائی بہن ملبے کے نیچے دب گئے ۔

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں پیر کی صبح بارش کے دوران کچی دیوار منہدم ہونے سے سگے بھائی ۔بہن کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرام جرسنڈا باشندہ آکاش قنوجیا اور رادھا قنوج کی بیٹی انشکا9 اور بیٹا سوبھ7 گھر سے بیت الخلا کیلئے نکلے تھے ۔ واپس لوٹتے وقت گاؤں کے ہی سونے لال کے گھر کی کچی دیوار بھربھرا کر منہدم ہوگئی اور بھائی بہن ملبے کے نیچے دب گئے ۔ مقامی افراد نے کافی مشقت کے بعد دونوں کو باہر نکالا اور ضع ہاسپٹل میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔
اترپردیش کے بیشتر مقامات پر شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بیشتر مقامات پر شاہراہوں کے علاوہ ریل پٹریاں بھی زیر آب آگئی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ریاست میں شدید بارش کے نتیجے میں اب تک 19افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *