ڈیٹنگ ایپ بمبل کے ذریعے دوستی کرخاتون کی عصمت دری
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے پولیس سے رجوع کیا اور متعلقہ شخص کے خلاف شکایت درج کرائی
نئی دہلی :دہلی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس پر ایک عورت کی عصمت دری کرنے کا الزام ہے جس سے اس نے ڈیٹنگ ایپ بمبل کے ذریعے دوستی کی تھی۔انڈیا ٹوڈے نیوز پورٹل کی خبر کے مطابق یہ واقعہ اس سال 18 جنوری کا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے پولیس سے رجوع کیا اور اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ اسے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔خاتون کے مطابق اس نے 17 جنوری کو بمبل کے ذریعے ملزم سے بات کرنا شروع کیاتھا۔
واضح ہو کہ بمبل ایک آن لائن ڈیٹنگ اور نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن ہے جو 2014 میں شروع ہوا تھا ۔ اس میں ممکنہ میچ کے پروفائل صارفین کو دکھائے جاتے ہیں، جس میں کسی امیدوار کو مسترد کرنے کے لیے “بائیں سوئپ” کیا جاتا ہےاور دلچسپی ظاہر کرنے کے لیے “دائیں سوئپ” کیا جاتا ہے ۔
No Comments: