
نئی دہلی،19مارچ (میرا وطن نیوز)
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے پالم علاقے کے سادھ نگر میں ایک عمارت میں زبرد ست آگ لگنے سے9 افراد کی موت کو دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایم ایل اے کلدیپ سولنکی کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ صبح کے قت لگی اور اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو بچنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ بدھوڑی نے سوگوار خاندان کے سربراہ راجندر پردھان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریما رکس دیے کہ ان تمام افراد کا کھو جانا — جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں — بلاشبہ ان کے لیے ایک تباہ کن دھچکا ہے۔ اہل خانہ پر پڑنے والے غم کے پہاڑ سے ہر کوئی بے آواز ہو کر رہ گیا ہے۔
No Comments: