بنگلورو:کرناٹک میں حجاب پر پابندی اب ختم ہوجائیگی۔ وزیراعلیٰ سدارامیا نےحجاب پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ریاست میں حجاب پر پابندی کو واپس لیں۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ کپڑوں کا انتخاب خود اپنا اختیار ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لباس، لباس اور ذات کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کا بھی الزام لگایا۔کرناٹک حکومت کے اس فیصلہ پربی جے پی نے ناراضگی کا جتائی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس حوالے سے کافی ہنگامہ ہوا۔ یہاں تک کہ معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچا۔ اب یہ پابندی ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد ہٹائی جا رہی ہے۔ 2022 میں بی جے پی کی بسواراج بومائی کی زیرقیادت حکومت نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے بعد ریاست میں ایک مہینہ طویل تنازعہ رہا۔ اس حکم کے خلاف عرضیاں دائر کیے جانے کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے بھی بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھاتھا۔
No Comments: