
نئی دہلی، 12 مارچ(میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار نے کہا کہ گرمی کے موسم میں پانی کی مانگ بڑھ جاتی ہے، جبکہ پیداوار تقریباً مستقل رہتی ہے ۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، سمر ایکشن پلان دہلی کے تمام علاقوں میں پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے، پانی کی کمی والے علاقوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی سکریٹریٹ میں منعقداعلیٰ سطحی میٹنگ میں دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے ’سمر ایکشن پلان -2026″ کا جائزہ لیا۔ جس میں وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ، چیف سکریٹری راجیو ورما، دہلی جل بورڈ کے سی ای او کوشل راج شرما، اور سرکار اور بورڈ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ دہلی کی آبادی تقریباً 25 ملین افراد پر مشتمل ہے، اور راجدھانی کو تقریباً 1,250 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی) پانی کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ فی الحال صرف ایک ہزار ایم جی ڈی دستیا ب ہے۔ اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی جل بورڈ کا 24×7 کال سینٹر بھی شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ لوگ کسی بھی وقت ٹول فری نمبر 1916 اور 1800117118 پر شکایات درج کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، مرکزی کنٹرول روم اور چیٹ بوٹ سسٹم کے ذریعہ شکایات کے اندرا ج اور نگرانی کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
No Comments: