
نئی دہلی،23مارچ (میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 2025-26کا اقتصادی سروے پیش کیا۔ ایوان کے فلور پر دستاویز پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقتصادی سروے راجدھانی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت، مضبوط انفراسٹرکچر اور عوام کی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کا واضح ثبو ت ہے۔ دہلی سرکارکا مقصد راجدھانی کو ایک عالمی معیار، جامع، مساوی اور رہنے کے قابل شہر میں تبد یل کرنا ہے، اس طرح ہر شہری کی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔
پیشگی تخمینوں کے مطابق، دہلی کی معیشت (جی ایس ڈی پی) سال 2025-26 میں موجودہ قیمتوں پر تقریباً 13,27,055 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9.42 فیصد زیادہ ہے۔ فی کس آمدنی بھی تقریباً 5,31,610 روپے تک بڑھنے کا تخمینہ ہے، جو قومی اوسط سے تقریباً ڈھائی گنا زیادہ ہے۔ تاہم، سروے کے مطابق، سال 2023-24 اور 2024-25 کے دوران دہلی کی فی کس آمدنی کی شرح نمو قومی اوسط کے مقابلے سست رہی ہے۔
دہلی کی معیشت میں سروس سیکٹر کا سب سے بڑا حصہ (86.32 فیصد) ہے، جبکہ صنعتی شعبے کا 12.88 فیصد اور زراعت کا حصہ 0.80 فیصد ہے۔ ریاست نے ریونیو سرپلس کو بھی برقرار رکھا ہے، جس کا تخمینہ تقریباً 9,661.31 کروڑ (جی ایس ڈی پی کا 0.73 فیصد) ہے۔ دریں اثنا، 1 لاکھ کروڑ کے کل بجٹ میں سے، 59,300 کروڑ مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
No Comments: