Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کورٹ کے فیصلے کو سیٹ بتا کر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے عدالت کی توہین کی :سنجے سنگھ

اب وزیر اعلیٰ کہہ رہی ہیں راﺅز ایونیو کورٹ کے جج صاحب کو سیٹ کر لیا گیا ہے

نئی دہلی، 27مارچ(میرا وطن نیوز )
گزشتہ دنوں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال سمیت آپ کے دیگر رہنما ¶ں کے حق میں آنے والے نچلی عدالت کے تاریخی فیصلے کو بی جے پی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی جانب سے سیٹ قرار دینے پر سیاسی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ آپ کے سرکردہ رہنما ¶ں نے وزیر اعلیٰ کے اس قابل اعتراض بیا ن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ریکھا گپتا کے بیان کو عدالت کی تو ہین قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے اس کا نوٹس لینے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اروند کیجریوال اور دیگر آپ رہنما ¶ں کے خلاف پہلے آنے والے عدالتی فیصلے بھی بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سیٹ کروا کر حاصل کیے تھے؟
جمعہ کو آپ ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر فائز د ہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے نہایت شرمناک بیان دیا ہے کہ عدالت سے اروند کجریوال اور دیگر آپ رہنما ¶ں کے حق میں آنے والا فیصلہ عدالت کو سیٹ کر کے لیا گیا ہے۔ یہ عدالت کی صریح توہین ہے۔ آج تک ایسا نہیں سنا گیا کہ کوئی وزیر اعلیٰ اس طرح کا بیان دے۔ سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ اگر اروند کجریوال، منیش سسودیا یا ستیندر جین کے خلاف پہلے آنے والے فیصلے بھی اسی منطق کے تحت سیٹ مانے جائیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بی جے پی نے عدالتوں کو متاثر کر کے وہ فیصلے حاصل کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں جج صاحب نے واضح طور پر کہا کہ فائلیں خود گواہی دے رہی تھیں کہ اروند کجریوال، منیش سسودیا اور دیگر ملزمان بے قصور ہیں اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *