Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جے ڈی یو کے دہلی دفتر میںنشانت کمارکی پارٹی میں شمولیت کو لے کر منایا گیا جشن : شیلیندر کمار

نشانت کمار کی فعال شراکت تنظیم کو مضبوط کریگی اور نوجوانوں میں پارٹی کی گرفت مضبوط ہوگی

نئی دہلی،10مارچ (میرا وطن نیوز )
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ میں باضابطہ شمولیت کا جشن جے ڈ ی یو دہلی اسٹیٹ آفس میں پارٹی کارکنوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پردہلی کے ریاستی صدر شیلیندر کمار،جنرل سکریٹری سرویش کشیپ، پرنسپل سکریٹر ی را ہل مشرا ، جنرل سکریٹری پون کمار، گوری شنکر، تنظیمی جنرل سکریٹری اشوک پردھان، پوروانچل فرنٹ کے ریاستی صدر انل جھا، یوتھ جے ڈی یو ریا ستی صدر برج کشور، نائب صدر انش اور سینئر کارکن ڈاکٹر ایس این ٹھاکر و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پرجے ڈی یو دہلی کے ریاستی صدر شیلیندر کمار نے کہا کہ نشانت کمار کے جے ڈی یو خاندان میں شامل ہونے سے نہ صرف پارٹی کارکنوں میں بلکہ دہلی میں رہنے والے لاکھوں بہاریوں میں بھی جوش و خروش کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ ان کی نوجوان سوچ اور قیادت نے چیف منسٹر نتیش کمار سے محبت کر نے والوں میں نئی توانائی اور امید پیدا کی ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ نشانت کمار واضح طور پر وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کے وسیع سیاسی تجربے، ان کے بہترین کام کی اخلاقیات اور جے ڈی یو کے بنیادی نظریے کی عکاسی کرتے ہیں ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی فعال شراکت تنظیم کو مضبوط کرے گی اور نوجوانوں میں پارٹی کی گرفت کو مزید مضبوط کرے گی۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *