
نئی دہلی،18مارچ (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن اسمبلی رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بدھ کو مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری سے ملاقات کی اور جنوبی دہلی پارلیمانی حلقہ کو بھیڑ اور ٹریفک جام سے آزاد کرنے کے مقصد سے تین نکاتی میمورنڈم پیش کیا۔ گڈکری نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے۔ بدھوڑی نے وزیر کو بتایا کہ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کا بقیہ 8 کلومیٹر کا حصہ اب مکمل ہو چکا ہے۔ گڈکری اس مہینے کے آخر میں اس حصے کا معائنہ کرنے والے ہیں۔
بدھوڑی نے بتایا کہ انہوں نے نتن گڈکری سے منڈی-جوناپور روڈ کو پی ڈبلیو ڈی سے این ایچ اے آئی کو منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، جس سے این ایچ اے آئی 100 فٹ چوڑی سڑک تعمیر کر سکے گا۔ اس طرح کے اقدام سے عوام کو ٹریفک کی شدید بھیڑ سے بہت زیادہ ضروری ریلیف ملے گا۔ دو سر ا مطالبہ اگنوسے نیب سرائے اور دیولی بند روڈ سے ہوتا ہوا تغلق آباد شوٹنگ رینج تک ایک ’ماسٹر پلان روڈ‘ کی تعمیر سے متعلق ہے۔
بدھوڑی نے زور دیا کہ اس ماسٹر پلان روڈ کی تعمیر کی ذمہ داری بھی این ایچ اے آئی کو سونپی جائے۔ مزید برآں، میٹھا پور چوک-شیو پوری چوراہے پر دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے لیے ایک ایگزٹ پوائنٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ میٹھا پور چوک پر روزانہ ٹریفک جام کو دور کرنے کے لیے یہ قدم اٹھانا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
بدھوڑی نے مزید بتایا کہ ایک نئی 6 لین ہائی وے ،جو سرائے کالے خان (ڈی این ڈی) کو پلوال-سو ہنا سے براستہ میٹھا پور چوک سے جوڑتی ہے، اور اس طرح اسے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے سے جوڑتی ہے، مکمل ہو چکی ہے۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے اشا رہ دیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اس شاہراہ کا معائنہ کریں گے۔ اس ہائی وے کے شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی سے جڑے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے نیٹ ورک کے تینوں فیز آپریشنل ہو جائیں گے۔
No Comments: