
نئی دہلی، 11مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کی جانب سے یمنا کے کالندی کنج گھاٹ پر منعقد کی گئی وداعی پارٹی میں دعوت کے باو جودایل جی وی کے سکسینہ نہیں پہنچے۔ آپ نے وی کے سکسینہ کو دہلی سے ہٹا کر لداخ کاایل جی بنائے جا نے کے موقع پر ان کے اعزاز میں یہ وداعی پارٹی رکھی تھی۔آج صبح سے ہی پارٹی کے ریاستی صدر سور بھ بھاردواج اور رکن اسمبلی سنجیو جھا سمیت دیگر لیڈر ان کے آنے کا انتظار کرتے رہے، مگر وہ نہیں آئے ۔
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے ایل جی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پروٹوکول کے تحت پولیس بھی تعینات کر دی گئی تھی، لیکن شاید یمنا میں اٹھتے جھاگ اور شدید آلودگی کا پتہ چلنے پر وہ نہیں آئے۔ اگر ایل جی صاحب آتے اور یمنا سے اٹھنے والی بدبو کو محسوس کرتے تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہو جاتا ۔ا نہو ں نے کہا کہ ایل جی صاحب نے اپنی رخصتی پر سرکاری خرچ پر ٹی پارٹی دی، اپنی جیب سے پیسے نہیں خرچ کیے۔ اس وداعی پارٹی میں صرف بی جے پی کے لوگوں کو بلایا گیا۔ دہلی سے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، اپوزیشن لیڈر یا کسی بھی آپ کے رکن اسمبلی کو نہیں بلایا گیا۔ میں اپوزیشن پارٹی کا صدر ہوں، مجھے بھی نہیں بلایا گیا۔
No Comments: