
نئی دہلی، 7 مارچ(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ملک کے عوام، جو پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، مہنگائی مین مودی نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اور کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ کر کے ان پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود ریکھا گپتا دہلی میں خواتین کے کچن پر مسلسل مالی بوجھ بڑھا رہی ہیں۔
ریاستی صدر نے کہا ’ دہلی کانگریس کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا فوری طور پر کھانا پکانے کے گیس سلنڈر پر سبسڈی کو بحال کریں جسے بی جے پی زیرقیادت مرکزی سرکارنے ختم کر دیا ہے، کیونکہ مہنگائی اور ایل پی جی سلنڈر کی اونچی قیمتوں نے خواتین کے باورچی خانے کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی والوں کو 500 روپے میں سبسڈی والے کھانا پکانے کے گیس سلنڈر فراہم کرنے کے اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کے بجائے بی جے پی نے ا یک سال میں کھانا پکانے کے گیس سلنڈر کی قیمت میں 110 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کر دیا ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ آخری اضافہ 7 اپریل کو 50 فی سلنڈر تھا۔ اسی طرح، بی جے پی کی قیادت والی مودی سرکار نے 2026 میں یکم جنوری، یکم فروری، یکم مارچ اور 7 مارچ کے لیے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کل 307 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار کے اضافے کے بعد اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 913 روپے ہو جائے گی اور راجدھانی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 1883 روپے ہو گی
No Comments: