Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار نے تاریخ میں پہلی بار دہلی کو بنا دیا 20ہزار کروڑ کا قرض دار

پانچ سال میں یہ قرض ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے:بھاردواج

نئی دہلی، 25مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے گزشتہ سال پیش کیے گئے دہلی بجٹ میں بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارکی مبینہ دھاندلی کا پردہ فاش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی تاریخ میں پہلی بار بی جے پی کی سرکارنے دہلی کے عوام پر تقریباً 20ہزار کروڑ روپے کا قرض چڑھا دیا ہے ۔
ا س موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ سال ریکھا گپتا سرکار نے واہ واہی لوٹنے کے لیے بڑھا چڑھا کر ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، مگر حقیقت میں صرف 68,700کروڑ روپے ہی جمع ہو سکے۔ اس کے علاوہ سرکار کو مرکزی سرکار سے 12,095کروڑ روپے بطور گرانٹ لینے پڑے۔ ا س طرح کل ملا کر سرکار تقریباً 81,545کروڑ روپے ہی جمع کر سکی اور تقریباً 19ہزار کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسی خسارے کو پورا کرنے کے لیے سرکارکو مارکیٹ سے 16,700کروڑ روپے اور مرکز ی سرکار سے 2,500کروڑ روپے قرض لینا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اگلے سال دہلی پر مزید 23ہزار کروڑ روپے کا قرض ہو جائے گا اور پانچ سال میں یہ قرض ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *