Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار نے صرف ایک سال میں دہلی کو بنا دیا ہے قرض دار

دہلی کی تاریخ میں پہلی بار دہلی سرکار کو ایک ہزار کروڑ کا قرض لینا پڑا

اتوار کو براڑی ریلی میں وزیر اعظم سے پوچھیں گے ایک سال گزر گیا
ہر خاتون کے کھاتے میں 2500 روپے کب آئیں گے:بھاردواج

نئی دہلی، 7مارچ(میرا وطن)
دہلی کی تاریخ میں پہلی بار قرض لینے پر آپ کے ریاستی صدر سوربھ بھارد وا ج نے بی جے پی پر حملہ کر تے ہوئے کہا کہ ریکھا سرکارنے کوئی کام بھی نہیں کیا، اس کے باوجود دہلی کو قرضدار بنا دیا۔ آخر ایک لا کھ کروڑ روپے کا بجٹ کہاں گیا؟ملک کی راجدھانی کو ایک ہی سال میں بدحال کرنے کے بعد بی جے پی سرکارنے اسے ایک ہزار کروڑ روپے کا قرضدار بھی بنا دیا ہے۔ اتنی جلدی بی جے پی کے جھو ٹ کا پردہ فاش ہونے پر دہلی کے لوگ بھی حیران ہیں۔ کیونکہ گزشتہ سال ہی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کر کے خوب داد سمیٹی تھی، لیکن وہ محض ہوا کا غبارہ ثابت ہوا جو اب پھٹ چکا ہے۔ اب دہلی سرکارکو ایک ہزار کروڑ روپے کا قرض لینا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہدہلی کی خواتین کو ہر ماہ 2500روپے دینے کی مودی کی گارنٹی کو ایک سال مکمل ہونے پر عام آدمی پا ر ٹی وزیراعظم کو ان کی گارنٹی یاد دلائے گی۔ انہوںنے کہا کہ دہلی انتخابات کے دوران وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ 8مارچ 2025سے ہر خاتون کے بینک کھا تے میں 2500روپے دیے جائیں گے، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک یہ رقم نہیں پہنچی ہے۔
بھاردواج نے کہا کہ اتوار کو وزیراعظم براڑی میں ریلی کرنے آ رہے ہیں، ایسے میں عام آدمی پارٹی ان سے پوچھے گی کہ مودی کی گارنٹی کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کے جھوٹا ثابت ہونے سے ناراض دہلی کے لوگ وزیراعظم کی ریلی میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ بی جے پی سرکار ریلی میں بھیڑ دکھانے کے لیے سول ڈیفنس کے ملازمین کو سادہ کپڑوں میں بلوا رہی ہے۔ اگر مودی جی نے اپنی گارنٹی پوری کر دی ہوتی تو بی جے پی کو اتنی محنت نہ کرنی پڑتی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *