
نئی دہلی، 5اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کمل دھیانی کی موت کے معاملے پر بی جے پی سرکار اور دہلی پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کمل دھیانی کیس میں بی جے پی سرکار اور اس کی پولیس عدالت میں بے نقاب ہو چکی ہے۔ عدالت نے ڈی سی پی سے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کی گر فتاری کی تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی جائے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔
اس موقع پر سروبھ بھاردواج نے کہا کہ پولیس نے جان بوجھ کر فوٹیج غائب کی ہے، کیونکہ اگر یہ سا منے آ جاتی تو یہ ثابت ہو جاتا کہ کمل دھیانی کا خاندان پوری رات مختلف تھانوں کے چکر لگاتا رہا، مگر انہیں کوئی مدد نہیں ملی۔ اس معاملے میں پہلے دن سے ہی وزیر آشیش سود اور پرویش ورما سرکاری محکموں اور ٹھیکیدار کو کلین چٹ دیتے آ رہے ہیں۔ اگر عوام کا دبا ¶ نہ ہوتا تو پولیس کوئی کارروائی نہ کرتی۔
سوربھ بھاردواج نے جنک پوری میں گڑھے میں گر کر جان گنوانے والے کمل دھیانی کے معاملے میں بی جے پی کی دہلی پولیس کی لیپا پوتی کا ثبوتوں کے ساتھ پردہ فاش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کے ماتحت دہلی پولیس اور دہلی سرکار نے اس معاملے میں خوب پردہ پوشی کی، لیکن اب حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
No Comments: