ایٹہ نگر :اروناچل پردیش کی 60 اسمبلی سیٹوں کے لیے 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کا نتیجہ آ چکا ہے، جس میں بی جے پی نے 46 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ این پی ای پی کو 5، این سی پی کو 3، پی پی اے کو 2 اور کانگریس کو 1 سیٹ ملی ہے جبکہ 3 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ نتیجہ الیکشن کمیشن کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اروناچل پردیش اسمبلی کی 33 سیٹیں اروناچل مغربی پارلیمانی حلقہ میں آتی ہیں۔ اروناچل پردیش کی راجدھانی ایٹا نگر بھی اسی پارلیمانی حلقے میں ہے۔ اگر سماجی نقطہ نظر سے بات کی جائے تو تبتی اور برمی نژاد لوگوں کی سب سے زیادہ تعداد اروناچل مغربی پارلیمانی حلقے میں رہتی ہے۔ یہاں کی 63 فیصد آبادی کا تعلق 104 قسم کے قبائل سے ہے، جن میں گالو، نشی، آدی، کھمٹی، مونپا اور آپاتنی اور دیگر قبائل شامل ہیں۔ اروناچل مغربی پارلیمانی حلقے میں انگریزی، آسامی اور ہندی زبانیں بولی جاتی ہیں۔
No Comments: