Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مبینہ شراب گھوٹالہ معاملہ:

بی جے پی کو یہ کیسے معلو م ہے کہ آبکاری میں کیا فیصلہ آنے والا ہے

کیا بی جے پی اور جج کے درمیان کوئی رشتہ ہے ؟ سوربھ بھاردواج

نئی دہلی، 10مارچ(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی نے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں نچلی عدالت کی جانب سے پارٹی کے رہنما ¶ں کو بے قصور قرار دیے جانے کے باوجود بی جے پی لیڈروں کی طرف سے سزا دلوانے کے دعو ¶ں پر سوال اٹھایا ہے۔ آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے پوچھا کہ بی جے پی کے دہلی صدر ویرندر سچدیوا اور دہلی سرکارکے وزیر کپل مشرا کو کیسے معلوم ہے کہ آبکاری معاملے میں کیا فیصلہ آنے والا ہے؟ کیا بی جے پی اور جج کے درمیان کوئی رشتہ ہے؟ کپل مشرا کہہ رہے ہیں کہ پکچر ابھی باقی ہے۔ آخر یہ کس پکچر کی بات ہو رہی ہے؟ جبکہ ابھی اس معاملے کی ہائی کورٹ میں سماعت ہونا باقی ہے۔ کیا یہ لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ جج سے اپنی مرضی کا فیصلہ کروا لیں گے؟
منگل کو آپ ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران سوربھ بھاردواج نے بی جے پی کے دہلی صدر ویرندر سچدیوا کے دعو ¶ں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے ویرندر سچدیوا کی ایک ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اروند کجریوال، منیش سسودیا اور درگیش پاٹھک مجرم ہیں اور جیسے جیسے عدالتی کارر و ا ئی آگے بڑھے گی، انہیں یقیناً سزا ملے گی۔ بی جے پی سرکار کے ایک اور وزیر کپل مشرا نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ پکچر ابھی باقی ہے۔ جس طرح سے بی جے پی کے دہلی صدر ویرندر سچدیوا کہہ رہے ہیں کہ یقیناً سزا ملے گی اور کپل مشرا کہہ رہے ہیں کہ پکچر ابھی باقی ہے، تو انہیں کیسے معلوم کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟سوربھ بھاردواج نے سوال کیا کہ پکچر میں کیا باقی ہے، یہ کپل مشرا کو کیسے معلوم؟ یہ تو ابھی ہائی کورٹ کی جج کو بھی معلوم نہیں ہوگا۔ جب وہ کیس پڑھیں گی تب ہی انہیں معلوم ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *