غازی آباد: ایک 19 سالہ نوجوان جو غازی آباد کے کھوڈا علاقے میں ایک مقامی جم میں ٹریننگ کر رہا تھا، ہفتہ کی صبح ٹریڈمل پر گر کر ہلاک ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی شناخت 19 سالہ سدھارتھ کمار سنگھ کے طور پر کی ہے جو غازی آباد کے ایک نجی کالج میں بی ٹیک کے دوسرے سال کا طالب علم تھا۔ اس کے والد کھوڈا میں گروسری کی دکان چلاتے ہیں، جب کہ اس کی ماں بہار کے سیوان میں ایک سرکاری اسکول کی ٹیچر ہے۔افسروں نے بتایا کہ سنگھ کا خاندان پوسٹ مارٹم کے لیے راضی نہیں تھا، اور درخواست کی کہ انہیں لاش کو سیوان میں ان کے گاؤں لے جانے کی اجازت دی جائے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک شخص ٹریڈمل پر ٹھوکر کھاتے ہوئے، اپنا توازن کھو کر گرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔پولیس کے مطابق جم میں موجود دیگر دو افراد نے اسے مقامی ہسپتال پہنچایا، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اندرا پورم) سواتنتر دیو سنگھ نے کہاکہ سنگھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔ڈاکٹر آر این سنگھ جنہوں نے ہسپتال میں ان کی دیکھ بھال کی،نے کہاکہ “جم کے کچھ لوگ سنگھ کو میرے ہسپتال لے آئے لیکن وہ پہلے ہی اس کی موت ہو چکی تھی۔ان لوگوںنے بتایا کہ وہ جم میں ٹریڈمل پر تھا اور بھاگتے ہوئے گر گیا۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ دل کے دورے کا کیس ہو سکتا ہے۔
No Comments: